NEWS

30-November-2016

پاک سر زمین ورکرز فیڈریشن کا قیام سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی کوششوں سے عمل میں آیا، سیف یارخان
پی ایس پی محنت کشوں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرے گی اوران کے حقوق دلائے گی، رکن نیشنل کونسل
عوام کی خدمت اور ان کے ساتھ گزشتہ ادوار میں ہونے والی ذیادتیوں کا ازالہ کرنے میں مصروف عمل ہیں، توقیر احمد

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی ورکرز فیڈریشن کا اجلاس سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں رکن نیشنل کونسل سیف یار خان ،ممبر پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی فرحان خان، پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن کے صدرتوقیر احمد، سیکریٹری جنرل عدنان سرداراور دیگر شریک تھے، اس موقع پر سیف یار خان نے کہا کہ پاک سر زمین ورکرز فیڈریشن کا قیام چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی کوششوں سے عمل میں آیا ہے اور اس پلیٹ فارم کا مقصدمحنت کشوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانا اور ملازمین میں اداروں پر اعتماد کی فضا کوقائم رکھنا ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی محنت کشوں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرے گی اوران کے حقوق دلائے گی کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگااور ترقی کرے گا ۔ پاکستان صدر پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن توقیر احمد نے کہا کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے یونین اور پیرامیڈیکل کمیٹیاں رجسٹرڈ کرارہے ہیں تاکہ سوشل سیکیورٹی میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی آج ملک گیر جماعت بن چکی ہے جو عوام کی خدمت اور ان کے ساتھ گزشتہ ادوار میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

30-November-2016

پی ایس پی سندھی کلچر ڈے بھرپور ثقافتی جذبے کے ساتھ سے منائے گی، اشفاق منگی
ٹوپی اجرک ڈے منانے کا مقصد سندھ کی تاریخی ثقافت سے نئی نسل کو روشناس کرانا ہے ، وائس چیئرمین پی ایس پی

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے کہا ہے کہ 2دسمبر بروزجمعہ پی ایس پی کے زیر اہتمام سندھی کلچر ڈے بھرپوثقافتی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا جس میں سندھ کی تاریخی ثقافت سے نئی نسل میں روشناس کرایا جائے گا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس پی ٹوپی اجرک ڈے کو جوش و جڈبے کے ساتھ منائے گی اور اس سلسلے میں پروگرام پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس کراچی میں منعقد کیا جائے گاجس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

29-November-2016

پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں کراچی کی تما م ڈسٹرکٹس کے ذمہ داران کا اجلاس
تما م ذ مہ داران اپنے ڈسٹرکٹس کے عوام کو پی ایس پی کے فلسفہ سیاست سے آگاہ کریں، ترجمان پی ایس پی وسیم آفتاب

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں کراچی کی تما م ڈسٹرکٹس کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین و ترجمان وسیم آفتاب نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے تمام ذمہ داران چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لئے دن و رات اپنی کوششیں جاری رکھیں اوران کے نظریے کی پیروی کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 23 دسمبر2016 ء کوحیدرآباد میں ہونے والے جلسے کیلئے اپنی ذاتی حیثیت میں فنڈ جمع کروائیں اور اپنے ڈسٹرکٹس کے عوام کو پی ایس پی کے فلسفہ سیاست سے آگاہ کریں اورپارٹی کو مضبوط و منظم بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دینے کیلئے آمادہ کریں ۔

29-November-2016

دعوت اسلامی پاکستان کے وفد کی سیکریٹری جنرل رضا ہارون ، وائس چیئر مین وسیم آفتاب
اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دعوتِ اسلامی کا کردارلائق تحسین ہے، سیکریٹری جنرل پی ایس پی

کراچی ( )دعوت اسلامی پاکستان کے وفد کی پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد۔ وفد کے شرکاء نے سیکریٹری جنرل رضا ہارون ، وائس چیئر مین وسیم آفتاب اور ممبر نیشنل کونسل آفاق جمال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دعوت اسلامی کے وفد نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کو 12ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر رضا ہارون نے اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے علماء دعوتِ اسلامی کے کردار کو سراہا اورپی ایس پی کی جانب سے جلوس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

28-November-2016

سید مصطفی کمال کی جانب سے ہائی کورٹ بارسندھ کے نو منتخب صدر شہاب سرکی اور سیکریٹری جنرل کاشف پراچہ کو مبارکباد
عام آدمی کیلئے انصاف کی فراہمی میں کسی بھی سطح پر پاک سرزمین پارٹی آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، چیئرمین پی ایس پی

کراچی ( ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ہائی کورٹ بارسندھ کے نو منتخب صدر شہاب سرکی اور کاشف پراچہ کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباددی اور اپنی اور پوری پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار کیا ، سید مصطفی کمال نے ہائی کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی میں اور اس کے حقوق کی جدوجہد میں کسی بھی سطح پر پاک سرزمین پارٹی آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔

28-November-2016

حکمران عوام کے مسائل حل کریں یا حکومت نہیں کر پائیں گے ، سید مصطفی کمال
ایم کیو ایم کو جو لوگ زندہ رکھنا چاہتے ہیں وہ مہاجروں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، چیئرمین پی ایس پی
حیدرآباد میں 23 دسمبر کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے لئے عوام کی عدالت لگائیں گے، مصطفی کمال
ہمارے بزرگ ساری عمر ملک و قوم کی خدمت کرنے کے بعد پینشن نہ ملنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں، ہم عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، میڈیا گفتگو

کراچی( )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے مسائل حل کریں یا حکومت نہیں کر پائیں گے اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف ہر جمہوری اور قانونی راستہ اختیارکیا جائے گا ،سند ھ میں اس وقت سالانہ ساڑھے تین لاکھ بچے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں،نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن نوکریاں نہیں ہیں،ہمارے بزرگ ساری عمر ملک و قوم کی خدمت کرنے کے بعد پینشن نہ ملنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں، ہم عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے بلکہ عوام کو جمہوری طریقے سے اپنے مطالبات حاصل کرنے کے لیے نکالیں گے اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کر کے ان کی رہنمائی کریں گے ،کراچی اور حیدرآباد کے کارکنان کو شاندار ورکرز کنونشن کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پارٹی صدر انیس قائم خانی، ڈاکڑ صغیر ، وسیم آفتاب، افتخار عالم، آصف حسنین اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے پر شکر گزار ہیں، حیدرآباد میں 23 دسمبر کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے لئے عوام کی عدالت لگائیں گے اور باقائدہ عوامی مسائل کے مستقل حل اوربنیادی حقوق کے حصول کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ہرشخص سے مطالبہ ہے کہ 23 دسمبر کو پکا قلعہ آئیں ،حکمرانوں سے اپنے حقوق کا حساب مانگیں اور اس تاریخی دن میں اپنا حصہ ڈالیں۔ فاروق ستار مہاجر قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں ان کا کام ختم نہیں ہوابلکہ اب شروع ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستانی عوام کے زخمی جسم سے بوٹیاں نوچ رہے ہیں،تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کی خدمت نہیں بلکہ ذاتی مراعات اور کرپشن کے لئے اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں،شہری علاقوں کی بالخصوص کراچی اور حیدرآباد کی موجودہ صورتحال ایک دن میں نہیں ہوئی بلکہ یہ سالوں کی نا اہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف ان ہی کا مقدر ہے جو وقت کے فرعونوں کے سامنے حق بات کرتے ہیں اور اپنے امتحان میں ثابت قدم رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مہاجروں کا ووٹ بینک کسی میں تقسیم نہیں ہوایہ اب صرف پی ایس پی کا ہے ہمارے آنے پہلے مہاجر قیادت ایک تھی لیکن شہر اور قوم کے بد ترین حالات عوام کے سامنے ہیں ،سابقہ نام نہاد مہاجر قیادت کی سرپرستی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج فروخت ہوتے تھے، ایم کیو ایم پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ مہاجروں کی آنے والی نسلوں کو راء کا ایجنٹ یا ملک کا غدار نہ کہہ سکے ،ایم کیو ایم کو جو لوگ زندہ رکھنا چاہتے ہیں وہ مہاجروں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ان نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان کوئٹہ میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل جلد حل کریں انہیں بس اڈوں پر مناسب سہولیات فراہم کریں اور ان کے جائز مطالبات پورے کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔بعد ازاں سید مصطفی کمال نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ پاک سر زمین پارٹی کی تحریک کو چلانے میں مالی معاونت کریں اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی کامذکورہ بینک اکاؤنٹ نمبرمیڈیا کے سامنے جاری کیا ۔(HBL بینک ، نرسری برانچ،کراچی، پاکستان، برانچ کوڈ 0027،آئی بی اینPK08HABB0000277901235603،اکاؤنٹ نمبر:00277901235603اکاؤنٹ بنام: پاک سر زمین پارٹی

27-November-2016

پی ایس پی کا مقصد نوجوان نسل کو سیاسی نظریہ کی تعلیم اور انسانیت کی خدمت سکھانا ہے، رضاہارون
پاک سرزمین یوتھ فورم اور صدا ویلفیئر ٹرسٹ کی یہ کاوش یقینی طور پر لائق تحسین ہے، سیکریٹری جنرل پی ایس پی
نوجوانوں نسل میں آگاہی پیدا کر ناضروری ہے کہ خون کا عطیہ کرنا صحت کیلئے بھی مفید ہے ، میڈیا سے گفتگو
صداویلفیئر ٹرسٹ جس طرح 27 سالوں سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں بلا معاوضہ انسانیت کی خدمت کررہی ہے اس کی مثا ل نہیں ہے، افتخار عالم ، آصف حسنین 1997 سے دکھی انسانیت اور بے سہارا لوگوں کے لئے سراانجام دے رہے ہیں لیکن آج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے ہماری کسی بھی طرح کی کوئی مدد نہیں کی، چیئر مین صداویلفیئرفوزیہ صدیقی

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو سیاسی نظریہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کا درس دینا اور انسانیت کی خدمت سکھانا ہے ، خدمت کے بغیر سیاست کا کوئی مقصد نہیں ہے اور جولوگ انسانیت کی خدمت نہیں کرسکتے وہ سیاست نہیں کچھ اور کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین یوتھ فورم ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام صدا ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے بلڈڈونیشن اور اس سے متعلق آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم اور ممبر نیشنل کونسل آصف حسنین بھی موجود تھے، رضاہارون نے کہا کہ پاک سرزمین یوتھ فورم اور صدا ویلفیئر ٹرسٹ کی یہ کاوش یقینی طور پر لائق تحسین ہے ،نوجوانوں نسل میں اس بات کی آگاہی پیدا کر ناضروری ہے کہ خون کا عطیہ کرنا صحت کیلئے بھی مفید ہے اور اس طرح ان لوگوں کی خدمت کی جاسکتی ہے جو اس کوحاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ،افتخا ر عالم اور آصف حسنین کہا نے صدا ویلفیئر کی چیئرمین فوزیہ صدیقی اور ٹرسٹی پروین مکڈا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے صداویلفیئر ٹرسٹ27 سالوں سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں بلا معاوضہ انسانیت کی خدمت کررہی ہے اس کی مثا ل نہیں ہے ، اس موقع پر صدا ویلفیئر ٹرسٹ کی چیئر پرسن فوزیہ صدیقی نے پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کام1997 سے دکھی انسانیت اور بے سہارا لوگوں کے لئے سراانجام دے رہے ہیں لیکن آج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے ہماری کسی بھی طرح کی کوئی مدد نہیں کی لیکن پی ایس پی نے اس کام میں پہل کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کے اس جماعت کا نظریہ سیاست کے ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود اور اس کی خدمت ہے ۔

پی

26-November-2016۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف
کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال

چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود کو خراج تحسین

پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان کے عوام ہر کڑے اور مشکل وقت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے سبکدوش ہونے والے چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ تحسین کی نظر سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان کے عوام ہر کڑے اور مشکل وقت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

26-November-2016۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے
کوئٹہ میں کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا استقبال کیا،رہنماؤں کاپاکستان ہاؤس کوئٹہ کا دورہ
مختلف سیاسی رہنماؤں ،برادریوں کے معززین، وفود اور ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات
کارکنان کو تلقین کی کہ ماضی کو بھول کر زندگی پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے گذاریں
تمام ڈسٹرکٹ کمیٹیز کی تنظیم سازی کے بعد یونین کاؤنسل کی صطح پر تنظیم سازی کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا

کوئٹہ ( )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے ،کوئٹہ میں کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر رہنماؤں نے پاک سر زمین پارٹی بلوچستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس کوئٹہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف سیاسی رہنماؤں ،برادریوں کے معززین، وفود اور ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی ،انہوں نے مختلف برادریوں اور وفود کی شمولیت پرشکریہ ادا کیااور کارکنان کو تلقین کی کہ ماضی کو بھول کر زندگی پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے گذاریں، اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا جہاں بلوچستان کی تمام ڈسٹرکٹ کمیٹیز کی تنظیم سازی کے بعد یونین کاؤنسل کی صطح پربھی تنظیم سازی کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا

26-November-2016۔

سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی بلوچستان کے آرگنائزر عطاللہ کرد کے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کوئٹہ پہنچ گئے
ایئر پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے پارٹی قائدین کا استقبال کیا
سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے آرگنائزر بلوچستان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور افسوس اس کا اظہار کیا
مرحوم حاجی حبیب اللہ کرد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دراجات کی بلندی کے لئے دعا
موقع پر سابق صوبا ئی وزیرآصم کرداور ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ، آرگنائز بلوچستان طارق ترین بھی موجود

کراچی ( )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی بلوچستان کے آرگنائزر عطاللہ کرد کے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کوئٹہ پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے پارٹی قائدین کا استقبال کیا جہاں سے وہ عطاللہ کرد کی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے ،سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے آرگنائزر بلوچستان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور افسوس اس کا اظہار کیا،چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی اور دیگررہنماؤں ، کارکنان و ذمہ داران نے مرحوم حاجی حبیب اللہ کرد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دراجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر سابق صوبا ئی وزیرآصم کرداور ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ، آرگنائز بلوچستان طارق ترین سمیت خاندان کے رفقاء بھی موجود تھے ۔

23-November-2016۔

پی ایس پی مزدوروں کے معاشی استحصال کو روکنے کیلئے عملی کردار ادا کرے گی، سیکریٹری جنرل پی ایس پی
ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا بل مسترد کرنا حکومتی اراکین کاجانبدارانہ اقدام ہے ، رضاہارون
اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافے کی مذمت کرتے ہیں، رضا ہارون

کراچی( ) پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام غربت کی چکی میں پس ر ہی ہے اوردوسری طرف وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا بل اسمبلی میں پیش کیا جاتا ہے تو اس بل پر یہ اعتراضات لگا کر مسترد کر دیا جاتا ہے کہ تنخواہیں پہلے سے زیادہ ہیں، وزیر مملکت کا قومی اسمبلی میں بیان ریکارڈ کا حصہ ہے محدود آمدنی میں گھر نہیں چلتا اس لیے اراکین اسمبلی اور وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہاہے ، پاک سرزمین پارٹی حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت کو یہ تنبیہ کرتی ہے کہ سرکاری ملازمین جو ملک کے اداروں میں خدمات انجام دیتے ہیں اور اپنی توانائیاں اس ملک کی تعمیر و ترقی میں صرف کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے حکومتی اراکین کاجانبدارانہ رویہ قابل مذمت ہے ،حکومتی اراکین اور وزراء ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کے بل پر نظر ثانی کرے ، رضاہارون نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی مزدوروں کے معاشی استحصال کو روکنے کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کرے گی اور سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ملازمین کے حقوق اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے عملی اور قانونی جدوجہد کرے گی اور ان کی آواز بنے گی۔

22-November-2016۔

حیدرآباد میں ہونے والا جنرل ورکرزکنونشن ثابت کردے گاکہ عوام وطن پرستوں کے ساتھ ہیں، محمد دلاور ، آصف حسنین
پی ایس پی کی پوری قیادت اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس ملک کو بچانے کے مشن پر نکلی ہے ،اراکین نیشنل کونسل
حیدرآباد شہر میں شعبہ خواتین کی جانب سے گلی محلو ں اور علاقوں میں رابطہ مہم جوش و خروش سے جاری ہے،
کراچی نہیں پورے پاکستان کے تمام صوبوں کی عوام نے ہماری آوازپر لبیک کہا اور ہمارے قدم سے قدم ملا کر چلنے کا عزم کیا ہے

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما محمد دلاور اور آصف حسنین نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں ہونے والا جنرل ورکرزکنونشن ثابت کردے گاکہ عوام وطن پرستوں کے ساتھ ہیں اورانہیں پی ایس پی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ،پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے کرنا شروع کر دیے ہیں اور حیدرآباد شہر میں جگہ جگہ کارنر میٹنگز اور رابطہ مہم کاباقائدہ آغاز ہوگیا ہے، حیدرآباد شہر میں شعبہ خواتین کی جانب سے گلی محلو ں اور علاقوں میں رابطہ مہم جوش و خروش سے جاری ہے اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے پی ایس پی کے ممبر شپ فارم جمع کروانا شروع کردیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے بہت ہی قلیل مدت میں عوام میں پزیرائی حاصل کی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ،پی ایس پی کی پوری قیادت اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس ملک کو بچانے کے مشن پر نکلی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حق و سچ کی آواز پر صرف کراچی ہی نہیں پاکستان کے تمام صوبوں کی عوام نے لبیک کہا ہے اور ہمارے قدم سے قدم ملا کر چلنے کا عزم کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی طرح ملک بھر میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیئے جائیں گے اور ملک بھرمیں پی ایس پی کو منظم کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآبادورکرز کنونشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیان تشکیل دی گئی ہیں جو کنونشن کے انتظامات اور عوام کی سہولت کے لئے خدمات سرانجام دیں گی ۔

22-November-2016۔

پی ایس پی کے ترجما ن وسیم آفتاب کا شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلینڈر ز کی تنصیب پرتشویش کا اظہار
غیر معیاری بسیں اور کوچز شہریوں کے لئے اذیت کا سبب بن رہی ہیں ، مسافر گیٹ اور چھتوں پر سفر کرنے پر مجبورہیں، وسیم آفتاب
محکمہ ٹرانسپورٹ کو فعال کیا جائے،شہر میں جگہ جگہ محکمہ ایکسائز کے تحت گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے ترجما ن وسیم آفتاب نے شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حالت زار اورمنی بسوں اور کوچز میں ایل پی جی سلینڈر ز کی تنصیب پرتشویش کا اظہار کیا ہے ،پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں ٹرانسپورٹ کا کوئی پرسان حال نہیں نظر آرہا ہے شہر میں غیر معیاری بسیں اور کوچز شہریوں کے لئے اذیت کا سبب بن رہی ہیں ،شہر میں بسوں کی کمی کی وجہ سے مسافر گیٹ اور چھتوں پر سفر کرنے پر مجبورہیں اور ان بسوں میں سی این جی سلینڈر کی تنصیب کے بعد اب ایل پی جی سلینڈر مسافر سیٹوں کے درمیان رکھ دیئے گئے ہیں جو کہ انسانی جان کیلئے نقصان دہ اور خطرہ کا باعث ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار اوربڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل طورفعال کیا جائے اور شہر میں جگہ جگہ محکمہ ایکسائز کے تحت گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں اورغیر معیاری اور غیر مناسب سیٹوں والی بسوں کا پرمٹ کینسل کیا جائے اور شہریوں کے لئے آرام دہ سفری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

21-November-2016۔

ڈاکٹر صغیر ، وسیم آفتاب، سیف یار خان اور محمد دلاور کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
اتحاد بین المسلمین ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی و ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر

کراچی ( ) پا ک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب، ممبر نیشنل کونسل سیف یار خان اور محمد دلاور نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت کی اور عزاداران حسینؓ کو شہداء کربلا کی یاد میں سبیل پرپانی پلایا اور جلوس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی و ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ، پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں و خطرات کا سامنہ ہے اس لیے ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی تاکہ ملک دشمن عنا صر کے ناپاک عزائم کو قومی و ملی یکجہتی کے ذریعے شکست دی جاسکے۔

21-November-2016۔

پی ایس پی بلوچستان آرگنائزر عطاء اللہ کرد کے وا لدکے انتقال پر چیئرمین مصطفی کمال وصدر انیس قائم خانی کی تعزیت
پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں عطاء اللہ کرد کے والد حبیب اللہ کرد کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

کراچی ( )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،نیشنل کونسل اور تمام پارٹی کارکنان و ذ مہ دارا ن کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری و آرگنائزر بلوچستان عطاء اللہ کرد کے والد محترم حاجی حبیب اللہ کرد کے انتقال پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہارکیا گیا ہے،پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پوری پاک سرزمین پارٹی عطاء اللہ کرد کے دکھ میں برابر شریک ہے ۔ پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں عطاء اللہ کرد کے والد حبیب اللہ کرد کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی گئی۔

21-November-2016۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
حسن سدپارہ نے اپنے شوق و لگن سے کوہ پیمائی میں نہ صرف اپنا نام روشن کیا بلکہ پاکستانیوں کا سربھی فخرسے بلند کیا ، مصطفی کمال

کراچی ( ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ کی طویل علالت کے بعد انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کو ہ پیمائی میں دنیا بھر میں شہرت پائی اورپاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ،انہوں نے حسن سدپارہ کے اہل خانہ سے سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن سدپارہ نے حکومتی سرپرستی کے بغیر اپنے شوق و لگن سے نہ صرف کوہ پیمائی میں اپنا نام روشن کیا بلکہ پاکستانیوں کا سربھی فخرسے بلند کیا ،انہوں نے کہا کہ حسن سدپارہ پاکستان کا فخر تھے اور ان کی فتوحات کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ، سید مصطفی کمال نے حسن سدپارہ کی مغفرت ، دراجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

20-November-2016۔

مرید بروہی کوپاک سرزمین پارٹی نیشنل کونسل میں شامل کرنے کا اعلان
پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے مشترکہ اجلاس میں

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کا مشترکہ اجلاس چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی صوبائی سطح پر آرگنائزیشن سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کی باہمی مشاورت کے بعد مرید بروہی کو پی ایس پی کی نیشنل کونسل کا ممبر بنانے کی تجویز پیش کی گئی جس کی متفقہ منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

20-November-2016۔

                  پی اس پی نے پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن کے عہدیداروں کا اعلان کر دی
پا کستان کے حالات کا اندازہ مزدوروں کے حالات دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے ،چیئرمین سید مصطفی کمال
مزدوروں کے حقوق پر سرمایہ دار وں کا قبضہ ہے ، محنت کش حالات سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں،مصطفی کمال
حکومت مزدوروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے ان اداروں کے ملازمین کا معاشی قتل ہوتا دیکھ رہی ہے، چیئرمین سید مصطفی کمال

کروڑوں لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا تھا اور سچ بولنا جرم بن گیا توچیئرمین مصطفی کمال اور صدر قائم خانی نے آکر لوگوں کو سچ بتایا، وسیم آفتاب
پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن ملک کے تمام اداروں میں مزدوروں کی آوازبنے گی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر اپنا کلیدی کردار بھی ادا کرے گی، وسیم آفتاب
کراچی ( )چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پا کستان کے حالات کا اندازہ مزدوروں کے حالات دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے ، اس ملک میں رہنے والے محنت کشوں نے اداروں کو اپنے خون پسینہ دے کر مضبوط بنایا تھا لیکن حکمرانوں نے محنت کشوں کی محنت کو ضائع کر دیا ، آج ملک بھر کے اداروں میں کرپشن کا راج ہے اور مزدوروں کے حقوق کو نظر انداز کردیا گیا ہے ، ہر ادارے میں مزدوروں کا استحصال جاری ہے ۔ مزدوروں کے حقوق پر سرمایہ دار وں کا قبضہ ہے ، محنت کش حالات سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن کوئی بھی مزدوروں کے زخموں پر مرحم رکھنے والا نہیں ہے ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن کے باقاعدہ اعلان کے موقع پر کیا ،اجلاس میں پارٹی صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون ، سینئر وائس چیئرمین انیس احمد ایڈوکیٹ ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹرصغیر ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب ، وائس چیئرمین اشفاق منگی اور سیکریٹری جنرل افتخاد عالم سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کراچی کے اداروں کو یہاں کے حکمرانوں نے تباہ کر دیا ، کے ایم سی کے ڈی اے جو اس شہر کے ادارے تھے انہیںآپس کی لڑائی میں الجھا دیا ، کبھی کوئی ملازم خودکشی کرتا ہے اورکبھی ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہیں لیکن حکومت ان کے مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے ان اداروں کے ملازمین کا معاشی قتل ہوتا دیکھ رہی ہے، انہوں نے پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلے سے زیادہ محنت سے کام کرنا ہو گا اور مزدوروں کے حقوق کے لئے نہ صرف آواز بلند کرنا ہوگی بلکہ ان کے لئے عملی جدوجہد کر نا ہو گی اختلافات کو بھلانا ہے اور سب کے ساتھ مل کر اس ملک کے اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ان اداروں سے پورے پاکستان کی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے، وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے کہا کہ اس ملک کے کروڑوں لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا تھا اور سچ بولنا جرم بن گیا توچیئرمین مصطفی کمال اور صدر قائم خانی نے آکر لوگوں کو سچ بتایا اور لوگوں نے ہماری آواز پر لبیک کہا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وطن پرستی کے کاروان میں شامل ہونے پر فخر ہے ، پاک سرزمین پارٹی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ بہت قلیل عرصے میں ورکرز فیڈریشن کا اعلان کیاجا رہا ہے ، اب پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن ملک کے تمام اداروں میں مزدوروں کی آوازبنے گی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر اپنا کلیدی کردار بھی ادا کرے گی ۔

19-November-2016۔

پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام بروز اتوار 20نومبر2016 کو ورکرز فیڈریشن کاعظیم الشان اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔سیف یار خان
پاک سر زمین پارٹی مزدوروں اور ملازمین کے عالمی قوانین کی بحالی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل سیف یار خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام بروز اتوار 20نومبر2016 کو ورکرز فیڈریشن کاعظیم الشان اجلاس منعقد کیا جائے گا ، جس میں تمام بلدیاتی اور شہری اداروں سے تعلق رکھنے والے پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان و ذمہ داران شرکت کریں گے ،اجلاس کی صدارت پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدرانیس قائم خانی کریں گے جس میں مزدوروں اور ملازمین کے مسائل کے حل،عالمی قوانین کی بحالی جوکہ دنیا بھر میں رائج ہیں اور ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے پارٹی کے زیر اہتمام عملی جدوجہد کا باقائدہ آغاز کیا جائے گاتاکہ اداروں میں مزدوروں اور ملازمین کے مسائل حل ہوسکیں اور ان کی کار کردگی بہتر ہو جس کے ثمرات پاکستان کی عوام میں نچلی صطح تک پہنچ سکیں اور شہریوں کو بنیادی ضروریات کا حصول با آسانی میسر ہو۔

19-November-2016۔

پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے گجر نالے میں گر کر ساتھ سالہ بچے کی ہلاکت پر گھرے دکھ اور تشویش کا اظہار
حکومتی ادارے عوام کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔وسیم آفتاب
بر وقت اطلاع کے باوجود کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ داری کامظاہرہ مجرمانہ غفلت ہے۔نائب چیئر مین پاک سر زمین پارٹی
کسی ناگہانی آفت یا مشکل کی صورت میں شہری علاقوں کو لاوارث نہ چھوڑ دیا جائے۔
بلدیاتی اداروں کی ناکامی اور بے حسی کا سختی سے نوٹس لیا جائے جس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔
شہریوں کو ان کے جائز بنیادی حقوق دیئے جائیں اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے گجر نالے میں گر کر ساتھ سالہ بچے کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی ادارے عوام کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، بر وقت اطلاع کے باوجود کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ داری کامظاہرہ ان کی مجرمانہ غفلت ہے،ریسکیو افراد سمیت مشینری کا انتظام بروقت نہ کیا جانا حکومتی انتطامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت عوام کی خدمت کرے اور عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے ،آئندہ اس قسم کی واقعات کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں اور کسی ناگہانی آفت یا مشکل کی صورت میں شہری علاقوں کو لاوارث نہ چھوڑ ا جائے بلکہ ریسکیو کے تمام ادارو ں کو فعال کیا جائے ، بلدیاتی اداروں کی ناکامی اور بے حسی کا سختی سے نوٹس لیا جائے جس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں ،حکومت سندھ کراچی دشمن اقدامات سے گریز کرے ،شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،عوام کو نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ ہی صحت مند ماحول ،کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے یہاں کے شہریوں کو ان کے جائز بنیادی حقوق دیئے جائیں اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

18-November-2016۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کما ل کاپاکستان نیوی کے جوانوں کوزبردست خراج تحسین
بھارت سیاسی اور ثقافتی ناکامی کے بعد سرحدوں پر جنگی جنون پیدا کرنے اورخطہ کے امن کو خطرہ میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، سید مصطفی کمال
پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ اپنے مادروطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کما ل نے پاکستان کی بہادر افواج بالخصوص پاکستان نیوی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ فلیٹ یونٹس نے فوری پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مؤثرحکمت عملی کی وجہ سے بھارتی بحریہ کی جارحیت کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا ہے بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں یہ پیغام بھی دیا ہے کہ پاک بحر یہ اپنے پاک وطن کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اب سیاسی اور ثقافتی ناکامی کے بعد سرحدوں پر جنگی جنون پیدا کرنے کیساتھ خطہ کے امن کو خطرہ میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ،لیکن پاکستان کی غیور افواج اپنے مادر وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ اور سازش کو ناکام بنانے کی پیشہ وارانہ صلاحیت رکھتی ہے ، سید مصطفی کمال نے بھار ت کو خبردار کیا کہ سرحدوں پر جاری حالیہ کشیدگی کو ختم کرے ،دشمن کا جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ اپنے مادروطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔

17-November-2016۔

پاک سر زمین پارٹی مزدروں کو درپیش مسائل کے ازالہ اور ان کے دیرپا اور پائیدارحل کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا،رہنماپاک سر زمین پارٹی
اداروں کی ترقی میں مزدوروں کا بنیادی کردار ہوتا ہے ادارے خوشحال ہونگے تو مزدوروں کو بھی خوشحال ہونا چاہئے ۔
مضبوط و مستحکم ادارے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔

کراچی ( )رہنماپاک سر زمین پارٹی سلیم تاجک، شاکر علی اور سیف یار خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بہت جلد پارٹی کے زیر اہتمام مزدوروں کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مزدروں کو درپیش مسائل کے ازالہ اور ان کے دیر پا اور پائیدار حل کے لئے پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں اپنا بھرپو ر کردار ادا کرے گی، جلد ہی سرکاری و نجی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کی آواز بنے گی اور حکام بالا تک ملازمین کے بنیادی مسائل کونہ صرف پہنچائے گی بلکہ ان کے حل لئے عملی کوشش بھی کرے گی ، وقت کا تقاضاہے کہ ملازمین پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو ں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بنیں اوراپنے ادارے اور ملک کی ترقی میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی ترقی میں مزدوروں کا بنیادی کردار ہوتا ہے ادارے خوشحال ہونگے تو مزدوروں کو بھی خوشحال ہونا چاہئے ، مضبوط و مستحکم ادارے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔

17-November-2016۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنمار میر اکرم بلوچ کی پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد
سینئر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات میں میر اکرم بلوچ آوارانی کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے،وائس چیئرمین پی ایس پی اشفاق منگی

 

کراچی ( )پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما اورحلقہ PB 41ضلع آواران سے صوبائی اسمبلی کے سابقہ امیدوار میر اکرم بلوچ آوارانی کی پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد ، پی ایس پی کے نائب چیئرمین اشفاق منگی سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات، میر اکرم بلوچ آوارانی کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان ، وائس چیئرمین اشفاق منگی نے کہا ہے پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے، چیئر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قا ئم خانی کی قیادت میں پوری پارٹی متحد ہے اور ملک کی تمام اکائیوں کو ایک پرچم تلے یکجا کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے ، میراکرم بلوچ آوارانی نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبہ بلوچستان میں وطن پرستوں کو اکھٹا کریں گے اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کی قیادت بلوچستان کے تفصیلی دورہ کی دعوت بھی دی اور بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی میں اپنا کردارکرنے کی یقین دہانی کروائی

17-November-2016۔

پی ایس پی نے میرپور خاص ڈویژن اور میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا
محمد عارف خان میرپور خاص ڈویژن اور محمد عثمان میو میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے صدر منتخب
پی ایس پی کا قافلہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے ، مقبولیت میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ انیس ایڈوکیٹ
پی ایس پی اور اس کی قیادت ہی پاکستانی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتی ہے۔ رضاہارون

میرپور خاص( )پاک سر زمین پارٹی میرپور خاص ڈویژن کا مرکزی اجلاس محسن رضا فارم، یوسی چٹوری، تعلقہ سندھڑی، ضلع میرپور خاص میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل رضاہارون اور سینئر نائب چیئرمین انیس ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں میرپور خاص میں پارٹی آرگنائزیشن اور علاقائی تنظیمی کام پر گفتگو اور طویل مشاورت کی گئی۔ جناب انیس ایڈوکیٹ نے اس موقع پر پی ایس پی میرپور خاص ڈویژن کا اعلان کیا جس میں محمد عارف خان کو صدر، محمد عثمان میو کو سینئر نائب صدر، صابر جلیل نائب صدر، برکت قریشی سیکریٹری جنرل، فاروق منصوری ڈپٹی سیکریٹری جنرل، کامران قائم خانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، غضنفر خان نائب صدر، بلال جان نائب صدر اور نعیم قائم خانی نائب صدر۔ اس کے علاوہ میرپور خاص ڈسٹرکٹ کا اعلان بھی کر دیا گیا جس میں محمد عثمان میو صدر، سلیم آرائیں سینئر نائب صدر، التجا خان نائب صدر، ناظم خٹک نائب صدر، شاہد رحمان نائب صدر، فاروق ملک نائب صدر، اسلم قریشی سیکریٹری جنرل، عمران بلوچ جوائنٹ سیکریٹری، عمر میو جوائنٹ سیکریٹری، روزی خان جوائنٹ سیکریٹری، گل لالا جوائنٹ سیکریٹری، جاوید آرائیں جوائنٹ سیکریٹری اور عبدالستار خان جوائنٹ سیکریٹری شامل ہیں۔ اس موقع پر انیس ایڈوکیٹ نے تمام نئے منتخب عہدیداران کا مبارکباد دی اور ایک نئے عزم کے ساتھ سیاسی کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کا قافلہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں آگے بڑھ رہاہے اور ملک میں اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ایس پی ایک قومی جماعت ہے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں ممبر سازی اور تنظیم سازی کا کام جاری ہے۔ پاکستان کے عوام پی ایس پی کی قیادت خصوصا مصطفی کمال سے بہت امیدیں لگا رہے ہیں اور اب ضرورت اس بات کی ہے کے پاکستان میں رہنے والے ہر پاکستانی کو پارٹی میں شامل کیا جائے اور اتحاد اور اتفاق کی ساتھ پیغام آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر رضاہارون نے کہا کہ پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام میں روایتی سیاسی جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور پی ایس پی اور اس کی قیادت ہی پاکستانی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن پرستی کے جذبے سے سرشار ہو کر پی ایس پی میں کام کریں اور پارٹی قیادت کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے تمام ننتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

16-November-2016۔

سندھ اور با الخصوص شہرقائد میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، وسیم آفتاب
کے الیکٹرک و سوئی سدرن گیس انتظامیہ شہریوں کے حال پر رحم کرے بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری باالخصوص طلباء ذہنی اذیت اورکوفت کا شکار ہیں،ترجمان پی ایس پی

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان وسیم آفتاب نے کراچی میں جاری بجلی اور گیس کی حالیہ لوڈشیڈنگ پر اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ اور با الخصوص شہرقائد میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری باالخصوص طلباء ذہنی اذیت اورکوفت کا شکار ہیں،شہر قائد میں صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کی وجہ سے خواتین اور اسکول جانے والے بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، انہو ں نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کے حال پر رحم کرے اور بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔کے الیکٹرک کی انتظامیہ عوام سے جو بھاری بل وصول کر رہے ہیں اس کے عیوض عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے یہ شکایت کی جارہی ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ بجلی کے زائد بل کرتی ہے ، ایسے اقدامات قابل مذمت ہیں۔ کے الیکٹرک ایسے اقدامات سے گریز کرے اور صارفین کے دیگر مسائل کی طرح اس مسئلہ کی طرف توجہ دے ۔

16-November-2016۔

میرپور خاص ( ) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون اور سینئر وائس چیئرمین انیس احمد خان ایڈوکیٹ و کارکنان نے میرپور خاص میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما محمد عثمان میو کی ہمشیرہ کے چہلم میں شرکت کی، رہنماؤں نے محمد عثمان میو کی ہمشیرہ مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دراجات کی بلندی کے لئے دعا کی

16-November-2016۔

یونائیٹڈ بینک مزدور یونین کی سید مصطفی کمال ، وائس چیئرمین اشفاق منگی سے ملاقات
پاک سر زمین ورکرز فیڈریشن ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گی ۔سید مصطفی کمال

کراچی( ) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال ، وائس چیئرمین اشفاق منگی اور پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی ممبر توقیر احمد سے یونائیٹڈ بینک مزدور یونین CBAکے وفدنے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی، دفدمیں صدر نعیم قائم خانی، جنرل سیکریٹری سلیم شیخ اور دیگر رہنماو افسران شامل تھے، دفد نے چیئرمین مصطفی کما ل کویو نائیٹڈ بینک پاکستان کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ریٹائرڈملازمین کی پنشن 2001 ء کی تنخواہوں پر کیے جانے اوردیگر مسائل سے آگا ہ کیا ،چیئرمین سید مصطفی کما ل نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کا مقصد پاکستان کا استحکام اور اس میں رہنے والی تمام قومیتوں کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کو حل کرنا ہے پی ایس پی مزدوروں کے حقوق کا مکمل احترام کرتی ہے اور پاک سر زمین ورکرز فیڈریشن کے ذریعے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے آئینی ، قانونی و سیاسی راستہ اختیار کرے گی اورہرپلیٹ فارم پر آواز بلند کرے گی ، وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان ایک مکمل فلاحی ریاست کے طورپر ہماری پہچان ہو گی۔

15-November-2016۔

ڈاؤ یونیورسٹی لیبر فیڈریشن کے وفد کی پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لئے وجود میں آئی ہے،ممبر نیشنل کونسل سیف یار خان
وفد کا پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قیادت پر بھرپور اعتادکااظہار،

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے رکن سیف یار خان اور پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن توقیر احمد سے ڈاؤ یونیورسٹی لیبر فیڈریشن کے وفد کی پاکستان ہا ؤس میں ملاقات ،وفد میں لیبر فیڈریشن کے مرکزی ذمہ دار میربیگ ڈومکی، محمد مشتاق ،امجد اور دیگرشامل تھے، وفد نے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قیادت پر بھرپور اعتمادکااظہار کیا اور پارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا، سیف یار خان نے وفد کی پاکستان ہاؤس آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پاکستانکی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لئے وجود میں آئی ہے اور پاکستان کے تمام اداروں میں ملازمین کی فلاح و بہبود اوران کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے انہوں نے دفدکو ڈاؤ یونیوسٹی کے ملازمین کے مسائل کے حل اور انہیں پارٹی کی جانب سے ہر جائز تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

15-November-2016

منتخب بلدیاتی نمائندے بھی ووٹ لینے کے بعد عوامی خدمت کرتے نظر نہیں آرہے، حفیظ الدین، آسیہ اسحاق
فل الفور ہنگامی بنیادو ں پرپورے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے،
تمام بلدیاتی اداروں سمیت ڈی ایم سیز کو فعال کیا جائے اور کچرا کنڈیوں سے کچرا صاف کیا جائے اور جراثیم کش اسپرے کرایا جائے تاکہ عوام کی پریشانیوں کو کچھ ازالہ ہو سکے ،،رہنماؤں کا مطالبہ

کراچی ( ) ممبر نیشنل کونسل پا ک سرزمین پارٹی حفیظ الدین اور آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، شہری اپنی بلدیاتی شکایت درج کروانے کے لئے پریشان نظر آتے ہیں ،شہریوں کی شکایت درج کرنے والے کال سینٹر نمبر1339جو گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے کو آپریشنل کیا جائے تاکہ شہری اپنی بلدیاتی شکایات درج کرا سکیں ، اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا ہے کہ میگا سٹی اور سب سے زیادہ ریونیو کمانے والے شہر کے ساتھ گزشتہ 8 سالوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندے بھی ووٹ لینے کے بعد عوامی خدمت کرتے نظر نہیں آرہے ،فنڈز نہ ملنے کا بہانہ بنانے والے منتخب بلدیاتی نمائندے اس کے لئے احتجاج بھی نہیں کررہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اپنا قبلہ درست کرے اور جن لوگوں سے ووٹ لے کر صوبہ سندھ میں حکومت کرر رہے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادو ں پرپورے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے ، انہوں نے وزیر بلدیات سندھ سے مطالبہ کیا کہ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو شہر کراچی میں ابلتے گٹروں کی صفائی اور سیورج کی لائنوں کی مرمت اور صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کی فوری ہدایت کریں ،تمام بلدیاتی اداروں سمیت ڈی ایم سیز کو فعال کیا جائے اور کچرا کنڈیوں سے کچرا صاف کیا جائے اور جراثیم کش اسپرے کرایا جائے تاکہ عوام کی پریشانیوں کو کچھ ازالہ ہو سکے ۔

14-November-2016

کے پی ٹی مزدور یونین کے وفدکی پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی سے ملاقات
پاک سرزمین پارٹی مزدوروں کے حقوق کا احترام کرتی ہے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی ، انیس قائم خانی

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں کے پی ٹی مزدور یونین کے وفدنے جنرل سیکریٹری آصف مقدم کی سربراہی میں پارٹی صدر انیس قائم خانی اور پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی ممبر توقیر احمد سے ملاقات،مزدوریونین کے وفد نے پارٹی صدر انیس قائم خانی کو ادارے میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور ملازمین کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا ،وفد نے پارٹی صدر انیس قائم خانی اور چیئرمین سید مصطفی کمال کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پی ایس پی ورکرز فیڈریشن کے طرف سے ملازمین کے حقوق کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر انیس قائم خانی نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی مزدوروں کے حقوق کا احترام کرتی ہے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی ، ہماری اولین ترجیح پاکستان کی تمام قومیتوں کو یکجا کرنا اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے۔

14-November-2016

سید مصطفی کمال کی کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت
بھارتی حکومت کشمیر کی تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگی جنون پیدا کر رہی ہے، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کے لئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید مصطفی کمال

کراچی ( )چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے شہید فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر کی تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جنگی جنون پیدا کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کا جانی ومالی نقصان ہو رہاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ امن کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کے لئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔بھارت کو کشمیر میں اپنی شکست اور سی پیک منصوبے کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے نہ کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشیں کر کے کمزور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ عالمی برادری کو اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ جنوبی اشیا کا امن تباہ ہونے کی صورت میں عالمی امن متاثر ہوگا لہٰذا عالمی برادری کوبھارت کی جانب سے خطے کا امن تباہ کرنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،جنگ نہ صرف پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیل دے گی بلکہ پوری دنیا اس جنگ کے شعلوں سے محفوظ نہ رہ سکے گی۔ سید مصطفی کمال نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا کہ طاقت کے ذریعے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو زیادہ عرصہ دبایا نہیں جا سکتا بات چیت اورپر امن مذاکرات ہی خطے کی ترقی کی ضمانت ہیں۔

12-November-2016

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے 300 سے زائد کارکنان کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت
25 نومبر حیدرآبادورکرز کنونشن میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیں گے کہ یہ شہر وطن پرستوں کا ہے، صدر انیس قائم خانی
پریس کانفرنس کا مقصد انیس قائم خانی کی رہائی کے بعد حیدرآباد کی عوام کا پاک سر زمین پارٹی سے والہانہ محبت پر شکریہ ادا کرناہے، رضاہارون
۸ سالوں میں سندھ کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کیے اور نہ کبھی اس طرف توجہ دی، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ، سیکریٹری جنرل پی ایس پی

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ 25 نومبر 2016 ء کو حیدرآبادورکرز کنونشن میں حیدرآباد کے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرکے یہ ثابت کردیں گے کہ یہ شہر کسی ایک شخصیت کا نہیں بلکہ پاک سرزمین پارٹی کا ہے یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں،پاک سرزمین پارٹی مختصر مدت میں پاکستان کی قومی جماعت بن چکی ہے اور اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں سیکریٹری جنرل رضاہارون ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب ، وائس چیئرمین افتخار رندھاوا اور ممبر نیشنل کونسل آصف میمن کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حیدرآباد کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد کارکنان نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان پارٹی کو مضبوط کریں اور وطن پرستی کے قافلے کو آگے لے کر جائیں ، سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد انیس قائم خانی کی رہائی کے بعد حیدرآباد کی عوام کا پاک سر زمین پارٹی سے والہانہ محبت کے اظہار پر شکریہ ادا کرناہے، 25 نومبر کے دن کنونشن اور تنظیم سازی کے ساتھ عام عوام کے مسائل کو بھی سنیں گے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے، 8 سالو ں میں سندھ کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کیے اور نہ کبھی اس طرف توجہ دی، سندھ کے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ہیں،پینے کا صاف پانی ہے اور نہ نکاسی کا نظام، کراچی حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں حکمرانوں نے کوئی ایک کام ایسا نہیں کیا جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو، سندھ میں سڑکوں کا حال اتنا برا ہے کہ سیدھی گاڑی چلانا ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ منتخب چیئرمین اور نائب چیئرمین بھی اختیارات کے حصول کیلیے مظاہرہ کرتے نظر نہیں آتے جبکہ عوام نے انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا ہے، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں زندگی گزارنا ناممکن ہے، لاڑکانہ میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جبکہ اسے ماڈل شہر ہونا چاہیے تھا،تھر میں پیدا ہونے والے بچے صحت مند نہیں ہوتے انہیں وسائل ہی میسر نہیں کہ وہ صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکیں، شہر کو قبضہ کر کے اور نعرے لگا کر نہیں عوام کو خدمت کر کے اپنا بنائیں، انہوں نے حکومت سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دودھ کی نہریں نہیں چاہیں آ پ عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کریں اگر ایسا نہیں کریں گے تو پاک سرزمین پارٹی عوام کے جائز مطالبات کے حصول کے لئے ساتھ سڑکوں پر ہو گی۔

12-November-2016

سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی محمد شمائل کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
پاک سرزمین پارٹی محمد شمائل کے دکھ میں برابر شریک ہے، چیئرمین و صدر پاک سرزمین پارٹی

کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پی ایس پی یو کے کے نائب صدر محمد شمائل کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی محمد شمائل کے دکھ میں برابر شریک ہے، رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کے دراجات کی بلندفرمائیں اور تما م لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔

11-November-2016

شہر قائد کے عوام پانی جیسی بنیاد
کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سیف یارخان اور محمد دلاور نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں لیکن وہ اپنا کام ٹھیک طرح سے سر انجام نہیںدے پارہے ہیں ،

اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورٖڈ کی ذمہ داری شہر کے عوام کو صاف پانی مہیا کرنا اور نکاسی آب کا انتظام کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ ادارہ بھی دیگر اداروں کی طرح عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہے شہریوں کی تکلیف کو کسی کو کوئی احساس نہیں ہے ، شہر قائد کے عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں ،عوام پانی کے حصول کے لیے ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلی افسران ٹینکر مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں ،کے ایم سی ، ڈی ایم سیز اور دیگر بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے، منتخب چیئرمین اور نائب چیئر مین زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں لیکن اس کچرے کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری کوئی ادارہ نہیں لے رہا،رہنماؤں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب مقامی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل مہیا کیے جائیں اور انہیں شہریوں کو سہولیات مہیا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لئے با اختیار بنایا جائے ۔دی ضرورت سے محروم ہیں ،رہنما پی ایس پی سیف یار خان
عوام پانی کے حصول کے لیے ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں، رہنما پاک سرزمین پارٹی محمد دلاور

10-November-2016

شہر قائد کے عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں ،رہنما پی ایس پی سیف یار خان

عوام پانی کے حصول کے لیے ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں، رہنما پاک سرزمین پارٹی محمد دلاور

 

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سیف یارخان اور محمد دلاور نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں لیکن وہ اپنا کام ٹھیک طرح سے سر انجام نہیں دے پارہے ہیں ، اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورٖڈ کی ذمہ داری شہر کے عوام کو صاف پانی مہیا کرنا اور نکاسی آب کا انتظام کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ ادارہ بھی دیگر اداروں کی طرح عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہے شہریوں کی تکلیف کو کسی کو کوئی احساس نہیں ہے ، شہر قائد کے عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں ،عوام پانی کے حصول کے لیے ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلی افسران ٹینکر مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں ،کے ایم سی ، ڈی ایم سیز اور دیگر بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے، منتخب چیئرمین اور نائب چیئر مین زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں لیکن اس کچرے کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری کوئی ادارہ نہیں لے رہا،رہنماؤں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب مقامی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل مہیا کیے جائیں اور انہیں شہریوں کو سہولیات مہیا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لئے با اختیار بنایا جائے ۔

10-November-2016

ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ممبر نیشنل کونسل سید حفیظ الدین

پانی کی تر سیل کے

کی تکمیل انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔ S-3، K-3،K-4 نظام کے منصوبے بالخصوص
کراچی( )لیبر فرنٹ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے احتجاجی مظاہرے میں پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ملازمین کے جائز حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ ممبر نیشنل کونسل سید حفیظ الدین نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملازمین کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے،ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں تاکہ ادارے کے انتظامی امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین سے سندھ حکومت نے نارواں سلوک اختیار کیا ہوا ہے اور ملازمین کے جائز حقوق سلب کیئے ہوئے ہیں، ادارے کو سیاسی مداخلت اور اقرباء پروری کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر لا کھڑاکیا،ادارے میں اس وقت انتہاء درجے کی بد انتظامی ہے کسی بھی کام کے لئے کوئی موئثرنظام موجود نہیں جس کے نتیجے میں کراچی کے عوام ٹینکر اور ہائیڈرنٹ مافیا کے ہاتھوں یر غمال بنے ہوئے ہیں،پانی کی تر سیل کے نظام کے منصوبے بالخصوص S-3، K-3،K-4کی تکمیل کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے،ان کی تعمیرات انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔ حکومت سندھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتی ہے جبکہ یہ ادارہ کراچی کی خدمت کے لئے بنایا گیا تھااور اس ادارے پر پہلا حق اہلیانِ کراچی کا ہی ہے،حکومت سندھ فی الفور شہروں کے اہم ترقیاتی اداروں KMC،KDA،SBCAاورK-Electric سمیت دیگر کومتعلقہ شہرکے عوام کے حوالے کرے اور اسمبلی میں اس کے لئے قانون سازی کریں ،حکومت ان اداروں کی تباہی کی براہ راست ذمہ دار ہے اس لئے حکومت اپنا قبلہ درست کر کے اداروں پر اجاراداری قائم کرنے کے بجائے عوام اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے۔

10-November-2016

سالانہ 350000بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے مر جاتے ہیں۔ افتخار عالم
کرپشن کا نظام لاکھوں معصوم بچوں کی زندگیاں نگل رہا ہے۔
پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مردم شماری انتہائی نا گزیر ہے۔سیکریٹری انفارمیشن پاک سر زمین پارٹی

کراچی( )سیکریٹری انفارمیشن پاک سر زمین پارٹی افتخار عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بچوں کی شرح اموات انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، ملک بھر میں سالانہ 350000بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے مر جاتے ہیں اور بقیہ ماند ہ ذہنی اور جسمانی کمزوری کا شکار ہو رہے ہیں ، جسکی وجہ غذائی قلت ، پینے کا صاف پانی اور معیاری ادویات کا نہ ہونا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک پو ری نسل غیر تواناافراد پر مشتمل ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ہم پاکستان کے مستقبل کولے کر پریشان ہیں کہ آئندہ آنے والی دیہائیوں میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوگا ،حکومتِ وقت اسے بر وقت حل کرنے کے لئے اقدامات کرے کیونکہ ان ہلاکتوں کی ذمہ دار بلواسطہ یا بلا واسطہ حکومت ہے جس کی تر جیحات میں یہ مسئلہ ہی نہیں ،ہماری نظر میں اس مسئلہ کی بنیادی وجہ ملک میں موجود کرپٹ نظام ہے جس کی وجہ سے یہ تمام مسائل جنم لے رہے ہیں، یہ کرپشن کا نظام لاکھوں معصوم بچوں کی زندگیاں نگل رہا ہے اور مضبوط و مستحکم پاکستان کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے خون پسینے کے اربوں روپے بغیر کسی منظم پلاننگ کے خرچ کئے جا رہے ہیں حکومت کو اس وقت پاکستان کی موجودہ آبادی کا اندازہ تک نہیں نہ ہی مردم شماری کی کوئی عملی کوششیں کی جا رہی ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مردم شماری انتہائی نا گزیر ہے۔

09-November-2016

بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردی کی وجہ سے شہر قائد کے عوام تکلیف میں مبتلا ہیں،ممبر نیشنل کونسل سیف یار خان
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو مکمل طورپرفعال کر کے کچرے کو پہلے مرحلے میں صاف کیا جائے ، رہنما پاک سرزمین پارٹی دلاور خان

کراچی ( )پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے سیف یار خان اور محمد دلاور نے کہا ہے کہ میگا سٹی میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے، کراچی کے تمام علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، شہر کے سب سے بڑے تجارتی حب صدر، گارڈن ، کھارادر، جامع کلاتھ سمیت تمام اولڈسٹی ایریا میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے لیکن کوئی بھی ادارہ شہر کو اُون نہیں کررہا اور شہریوں کی تکالیف کا کوئی پرسان حال نہیں ،اپنے مشترکہ بیان میں پی ایس پی رہنماؤں نے حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو مکمل طورپرفعال کیا جائے اور پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام علاقوں سے کچرااٹھایا جائے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مشینری کو نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے آن روڈ کیا جائے ،محمد دلاور نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کے ایم سی کو بااختیار ادارہ بنا کر اسے مکمل طور پر فعال کرے ،شہریوں کے لئے شکایتی مراکز قائم کئے جائیں جہاں شہری اپنی بلدیاتی شکایت کا اندراج کرا سکیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے شہریوں کی شکایت ازالہ کمیٹی تشکیل دی جائے شہر کی تما م یو سیز اور ڈسٹرکٹس کی بیوٹیفیکیشن مہم چلائی جائے ، ہر گلی ، محلے اور علاقے کی صفائی کی ذمہ دار متعلقہ یوسی چیئرمین اور نائب چیئر مین ہیں، منتخب چیئرمین ، نائب چیئرمین اور کونسلرغیر سنجیدہ رویوں اور عوامی مسائل میں عدم دلچسپی ترک کریں اور اپنے اپنے علاقوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی خدمت کریں ۔

08-November-2016

میگا سٹی میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے، وائس چیئر مین وسیم آفتاب
منتخب چیئرمین ، نائب چیئرمین اور کونسلرغیر سنجیدہ رویوں اور عوامی مسائل میں عدم دلچسپی ترک کریں، رہنما پاک سرزمین پارٹی

کراچی ( )پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میگا سٹی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے لیکن کوئی بھی ادارہ شہر کو اُون نہیں کررہا اور شہریوں کی تکلیف کا کوئی پرسان حال نہیں نظر آرہا، انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو مکمل طورپرفعال کیا جائے اور پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام علاقوں سے کچرا کی اٹھایا جائے اور واٹر بورڈ کی مشینری کو نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے آن روڈ کیا جائے ، وسیم آفتاب نے مزید کہا کہ منتخب چیئرمین ، نائب چیئرمین اور کونسلرغیر سنجیدہ رویوں اور عوامی مسائل میں عدم دلچسپی ترک کریں اور اپنے اپنے علاقوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی خدمت کریں ۔

07-November-2016

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میر پور خاص کے اعلیٰ قیادتی وفدکی سید مصطفی کمال سے ملاقات
ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ ناجائز ہے کراچی کی انتظامیہ مزدور دشمنی سے باز رہے ، چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے میر پورخاص سے آئے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلیٰ قیادتی وفد سے پاکستان ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ، اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت وقت کا ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ ناجائز ہے جس کی وجہ سے 113 ملازمین کو برطرف کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ، یہ تمام ملازمین 2011 میں حالیہ گورنر سندھ کے آشیرباد سے ادارے میں بھرتی ہوئے تھے اور یہ سب ڈیلی ویجیز ملازم تھے جنہیں بعد میں بورڈ آف گورننس کی منظوری کے بعدمستقل کیاگیا ،پاک سرزمین پارٹی حکومت کے اس جبری اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے اورکراچی کی انتظامیہ متنبہ کرتی ہے کہ وہ مزدور دشمنی سے باز رہے اور غیر اخلاقی و غیر جمہوری اقدامات سے گریز کرے ، یہ تمام ملازمین پہلے ہی غربت اور بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا نہ کیا جائے ۔

 

07-November-2016

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سیف یار خان اور دلاورخان نے سوک سینٹرکا دورہ
صدر انیس قائم خانی اورچیئر مین مصطفی کمال کی سربراہی میں پاکستان بھرکے بلدیاتی اداروں اور سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے جائز حقوق کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ،سیف یار خان

کراچی( )پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سیف یار خان اور دلاورخان نے سوک سینٹرکا دورہ کیا، ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما سیف یار خان نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین ورکرز فیڈریش چیئر مین مصطفی کمال اورصدر انیس قائم خانی کی سربراہی میں پاکستان بھرکے بلدیاتی اداروں اور سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے جائز حقوق کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی نئی بھرتیوں میں میرٹ کے ساتھ ساتھ سن کوٹہ ا ور ڈیزیز کوٹہ کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔ حال ہی میں جو سرکاری ملازمین اپنے جائز حقوق و پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہوکر خودکشی جیسے انتہائی اقدامات کر رہے ہیں ان مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں ،اس موقع پر پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر توقیر احمد اور محمد ولاور بھی موجود تھے ،ملازمین نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی رہائی کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں ۔

02-November-2016

حق و سچ اورپوری قوم کی بہتری کی خاطر جیل جانے پر فخر ہے ، انیس قائم خانی
تنگ گلیاں اور خاردار راستے عبور ہوچکے اب ہمارے سامنے کھلا میدان ہے اور عوام کی طاقت ہے، صدر پاک سرزمین پارٹی
آج حق و سچ کی فتح کا دن ہے ہم نے عدالتوں کے ہر فیصلے کا ہمیشہ احترام کیا ہے، سید مصطفی کمال

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی جیل سے رہائی حاصل کرنے کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچ گئے ، گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی ضمانت منظور کی تھی ، پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی رہائی کی خبر سنتے ہی کارکنا ن اور ذمہ دارن کی بڑی تعداد مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئی تھی، آج صبح ہی سے پاکستان ہاؤس میں کارکنان، ہمدردوں اور عوام کا جم غفیر دیکھنے میں آیا، پاکستان ہاؤس سے کارکنان قافلہ کی صورت میں پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کو ویلکم کرنے کے لئے جناح اسپتال روانہ ہوئے ، ہزاروں موٹر سائیکلیں ، لا تعدا گاڑیاں ، ٹرک اور منی بسیں اس قافلے میں شامل تھیں ، پارٹی صدر انیس قائم خانی کی پاکستان ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیااس موقع پر خواتین کارکنان نے گل پاشی کی اور بچوں نے پارٹی صدر کوخوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش کیے، بعد ازاں پاکستان ہاؤس میں آئے میڈیا کے نمائندوں اور کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے تمام شرکاء کارکنان وعوام سے ااظہار یکجہتی پر شکریہ اد ا کیا، انہوں نے کہا کہ حق و سچ کے راستے پر چلنے کی وجہ سے تکلیفیں برداشت کیں اس لئے حق و سچ اورپوری قوم کی بہتری کی خاطر جیل جانے پر فخر ہے ،۲ لوگوں سے شروع ہونے والی یہ پارٹی آج ایک قومی جماعت بن چکی ہے میں اور مصطفی کمال جب وقت کے فرعون کے خلاف نکلے تھے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ کاراوں اتنا بڑا بن جائے گا، اب تنگ گلیاں اور خاردار راستے عبور ہوچکے اب ہمارے سامنے کھلا میدان ہے اور عوام کی طاقت ہے اب اس کاروان کو اس کی منزل تک لے کر جانا ہے، اس موقع پر چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج حق و سچ کی فتح کا دن ہے ہم نے عدالتوں کے ہر فیصلے کا ہمیشہ احترام کیا ہے عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے اور انیس قائم خانی آج ہمارے ہمراہ ہیں ، اب حیدرآباد کے عوام اپنے پارٹی صدر کوویلکم کرنے کے لئے تیار رہیں اب یہ کاروان ملک کی تمام قومیتوں کی دلوں کی آواز بن چکا ہے ۔

کر اچی ۔۔۔31اکتو بر 2016ء

کراچی کے امن پسند اور باشعور عوام نے ملک مخالف عناصر کو پوری طرح مسترد کردیاہے، سید مصطفی کمال
پارٹی کے تمام کارکنان و ہمدردکو ورکرز کنونشن کامیاب بنانے پر مبارکباد، چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کما ل

کراچی ( ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی جنرل ورکر کنونشن کا کامیاب اور بھرپور انعقاد مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا ایک چھوٹا سا جواب ہے کراچی کے امن پسند اور باشعور عوام نے مفاد پرست اور ملک مخالف عناصر کو پوری طرح مسترد کردیاہے ، اپنے بیان میں سید مصطفی کما ل نے کارکنان و ہمدردوں کو ورکرز کنونشن کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اتنی بڑی تعداد میں کراچی کے کارکنان کی آمد کی امید تھی لیکن اہلیان کراچی نے یہ ثابت کردیاہے کہ یہ پڑھے لکھے باشعورلوگ کسی بھی منفی قوت کے سامنے ڈٹ سکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری پاک سرزمین پارٹی کی ذمہ داریاں اور بڑھ گئیں ہیں، ہمیں اپنی کامیابی پر غرور نہیں کرنا اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے اس وطن پرستی کے کاروان کو منزل مقصود تک پہنچانا ہے اور محبتوں کے پیغام کو نہ صرف عام کرنا ہے بلکہ اپنے کردار سے لوگوں کو اپنی طرف لانا ہے اور اپنے اس پاک وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دل و جان سے دن و رات محنت کرنی ہے او ر اس ملک کو قائد اعظم کو حقیقی پاکستان بنانا ہے ۔

 

کر اچی ۔۔۔31اکتو بر 2016ء

سید مصطفی کمال کی پرامن مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے قافلے کو اسلام آباد آنے سے روکنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ سمجھ سے بالاترہے، چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

کراچی ( ) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں حکومت کی جانب سے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور کنٹینر لگاکر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کو غیر جمہوری طریقے سے روکنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جماعت ہو یا تحریک انصاف کسی بھی جماعت کوپر امن مظاہرہ کرنے کاجمہوری و آئینی حق حاصل ہے اورکوئی بھی طاقت کے بل بوتے پر اسے روکنے کا حق حاصل نہیں ،منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے قافلے کو اسلام آباد آنے سے روکنااور ان کے قافلے پر آنسو گیس کی شیلنگ سمجھ سے بالاترہے۔ حکومت ایسے غیر آئینی اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پر امن مظاہرین پر حکومتی مشینری کی استعمال کی مخالفت کرتی ہے اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ مظاہرین کے ساتھ ایسا رویہ نہ روا رکھا جائے اور انہیں اشتعال میں لائے بغیر اپنا آئینی حق استعمال کرنے دیا جائے ۔

کر اچی ۔۔۔31اکتو بر 2016ء

چیئرمین سید مصطفی کما ل نے گلگت بلتستان کے جشن آزادی کے موقع پر صوبے کے عوام کو مبارکباد
گلگت بلتستان کے عوام نے جس اتفاق و اتحاد اور فرقہ واریت سے بالاتر جو عملی جدوجہد کی وہ لائق تحسین ہے، سید مصطفی کمال

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کما ل نے گلگت بلتستان کے جشن آزادی کے موقع پر صوبے کے عوام کو مبارکباددی ، گلگت بلتستان کے عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے آزادی کی اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے عوام نے جس اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کیا اور فرقہ واریت و رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر جو عملی جدوجہد کی وہ لائق تحسین ہے۔

 

کر اچی ۔۔۔30اکتو بر 2016ء

سات ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان کی کوئی پارٹی اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کو جمع نہیں کر سکی ہے، چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال
یہ کیسی جمہوریت ہے جو شہر پورے پاکستان کا ریونیو انجن ہے ، آج یہاں کے بزرگ پینشن نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کررہے ہیں ا سٹیل مل پچھلے سالوں سے بند ہے، ملازمین سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ان کی سننے والا کوئی نہیں، سید مصطفی کمال
حکومت کا شیخ رشید اور عمران خان کے احتجاج پر ردعمل غیر قانونی و غیر آئینی ہے،
پاک سر زمین پارٹی کا نقظہ نظر یہ ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، سید مصطفی کمال

کراچی ( ) چیئر میں پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 7ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان کی کوئی پارٹی اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کو جمع نہیں کر سکی ہے، آج پاک سرزمین پارٹی کے لئے تاریخ ساز دن ہے ،پاک سر زمین پارٹی کراچی سے نکل کر پورے پاکستان کی جماعت بن چکی ہے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان سمیت دبئی، یورپ، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا سمیت جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں وہاں پاک سر زمین پارٹی کا آرگنائزنگ سسٹم موجود ہے، ہم سب پستی اور گہری کھائی میں گئی قوم کو بچانے کے لئے نکلے ہیں اپنی کامیابی پر گھمنڈ اور غرور نہیں کرنا بلکہ اپنے رب کا شکر ادا کرنا اور جھکنا ہے غلط کام کی طرف قدم نہیں اٹھانا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے کراچی جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ملک کے آئین کے مطابق کسی بھی جماعت کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن حکومت کا شیخ رشید اور عمران خان کے احتجاج پر ردعمل غیر قانونی و غیر آئینی ہے160پاک سر زمین پارٹی حکومت کے ایسے تمام اقدامات کی مذمت اور جمہوری احتجاج کی حمایت کرتی ہے، پاک سر زمین پارٹی کا نقظہ نظر یہ ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا،انہوں نے کارکنا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ صرف ہمارے اعمال ، روئیے اور نیت کی وجہ سے ہوگی ہمیں اپنی کامیابی پر گھمنڈ اور غرور نہیں کرنا بلکہ اور زیادہ عاجز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے ہمارے ملک میں جمہوریت ہے لیکن جمہوری لوگ مردم شماری نہیں کرا سکے کہ کہیں ان کی سیٹوں کی سیاست خطرے میں پڑ جائے گی،افسوس کی بات ہے بغیر مردم شماری کے بجٹ بنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے ہزاروں ارب روپے بغیر کسی سوچ اور پلاننگ کے خرچ کیے جارہے ہیں، سپریم کورٹ بول بول کر تھک گئی لیکن نتیجہ صفر ہے حکومت ہمیشہ کی طرح ٹال مٹول سے کام لیتی ہے، لاکھوں بچے سالانہ خوراک کی کمی اور صاف پانی نہ ملنے سے ہلاک ہو رہے ہیں دشمن ہماری سرحدوں پر آئے روز معصوم شہریوں کو شہید کرتا ہے،پورے ملک میں کسی شعبے کو نہیں بخشا جارہا ہر جگہ دہشتگردی ہے ارباب اختیار عوام کو صحت کی بنیادی سہولت ہی نہیں دے پارہے، تعلیم کے فقدان کی وجہ سے پوری نسل تعلیم کے زیور سے محروم ہے،پاکستان کو کہاں لے کر آچکے ہیں؟ یہ کیسی جمہوریت ہے؟ جو شہر پورے پاکستان کو پالتا تھا ریونیو انجن تھا، آج. یہاں کے بزرگ پینشن نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کررہے ہیں ا سٹیل مل سالوں سے بند ہے، ملازمین سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ان کی سننے والا کوئی نہیں،یہ کیسی جمہوریت ہے کہ اگر عوامی بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی اگر فوج کام کرے گی تو جمہوری حکومت کا کیا فائدہ؟، سید مصطفی کمال نے کہا کہ صرف ایوانوں میں نہیں بلکہ جمہوریت عوام کے ہاتھوں میں چاہیے، جہاں عوامی نمائندوں کے ہاتھ میں گلی و محلے کا بجٹ ہو ،فوج ضرب عضب میں رات دن مصروف عمل ہے ۔کیافوجی آپریشن سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا؟ دشمن ہماری سرحدوں پر آئے روز معصوم شہریوں کو شہید کرتا ہے،ہر جگہ دہشتگردی ہے ہمیں ان سب عناصر کا خاتمہ کرنے کیلئے عملی جدوجہد کرنی ہے اور اپنے ملک کو ملی یکجہتی کے ذریعے مشکل حالات سے نکالنا ہے اور اس کی بقاء و سلامتی کے لئے کام کرنا ہے۔

کر اچی ۔۔۔26اکتو بر 2016ء

کراچی( ) پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہے،پارٹی کی جانب سے 30اکتوبر بروز اتوار جنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ چیئر مین سید مصطفی کمال نے گلستانِ جوہر کا دورہ کیا جس میں علاقہ مکین اور تاجروں سے ملاقات کی ،پارٹی کارکنان کوجنرل ورکرزکنونشن میں شرکت کی دعوت دی اور عوام کے بھرپور ساتھ دینے پہ ان کا شکریہ ادا کیا نیز انہوں نے کہا کہ جنرل ورکرز کنونشن کے بعد عوامی طاقت سے کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو اپنے قبلے ٹھیک کرنے پر مجبور کردیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر ان کے تمام بنیای حقوق لے کر رہیں گے۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے بھی کورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا عوام سے ملاقات کی ،ان کے مثائل سنے اور ٹاؤن کے ورکرز اجلاس سے خطاب کیا ۔نیز سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر نے بھی بلدیہ ٹاؤن آفس کا دورہ کیا، عوام کے ساتھ حضرت سید سخی سلطان میاں قادری کے دربار پر حاضری دی ، گھانچی محلہ میں حضرت عبداللہ میاں قادری سے ملاقات کی اور فشر مین کچھی میانہ جماعت کے ذمہ داران اور آزاد کونسلر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر کچھی میانہ جماعت کے ذمہ داران نے اپنے بھرپور ساتھ کی یقین دہانی بھی کروائی۔وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی ساجد رشید اور ممبر نیشنل کونسل محمد دلاورنے بھی ڈسٹرکٹ ساؤتھ ،رنچھوڑلائن کا دورہ کیا جہاں تینوں رہنماؤں نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کی جانب سے اتنے مختصر وقت میں بڑی تعداد میں شرکت پر اظہارِ تشکر کیااور ورکرز کو کنونشن میں مدعو کیا۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جاری تمام اجلاسوں میں شہداء کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ،اجلاسوں میں عوام بالخصوص خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔