NEWS

کراچی ۔۔۔12، ستمبر2016ء

محرم الحرام میں صفا ئی ستھر ائی کے حوالے سے کر اچی ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز صفائی ستھرائی کیلئے بھر پور اقدامات کریں،وسیم آفتاب
شہر کی صفائی ستھرائی اورکچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت انتظامات کریں،وسیم آفتاب
عزاداروں کو خوشگوار اور صفا ف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں،وسیم آفتاب

پا ک سر زمین پا رٹی کے وائس چےئر مین وسیم آفتاب نے محرم الحرام میں صفا ئی ستھر ائی کے حوالے سے کر اچی ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلروں کو مخاطب ہو تے ہو ئے کہا کہ صفائی ستھرائی کیلئے بھر پور اقدامات کریں اور اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ۔ ایک بیان میں وسیم آفتاب نے کہاکہ محرم الحرام کیلئے صفائی ستھرائی کیلئے عملے اور گاڑیوں کا انتظام کیاجائے اورگلی محلوں میں کچرا اٹھا نے کی جگہیں مختص کی جائیں تاکہ محرم الحرام میں مجلسوں اور جلسوں کے موقع پر عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔ وسیم آفتاب نے مزید کہاکہ ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز اختیارات اور وسائل کی جنگ چھوڑ کر شہر کی صفائی ستھرائی اورکچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامات کریں اور اس مرتبہ بلدیاتی قیادت محرم الحرام کے تینوں دن صفا ئی ستھر ائی اور کچرا ٹھکانے لگائیں اور جن راستو ں سے جلو س گزارتے ہے وہا ں چونے کے چھڑکاؤ سمیت شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں اور عزاداروں کو خوشگوار اور صفا ف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں

نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں مدعو کئے جانے پر انتظامیہ اوربزنس کمیونٹی کا شکریہ۔ سیدمصطفی کمال
کراچی کا معاشی پہیہ چلے گا تو پاکستان ترقی کرے گا ۔چیئر مین پاک سر زمین پارٹی
ہم کراچی کے صنعتی اور تجارتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے رات دن کوشاں ہیں۔
بزنس کمیونٹی کے مسائل نہ صرف حل کریں گے بلکہ انھیں ایک بہترین کاروباری ماحول بھی فراہم کریں گے۔

کراچی( ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے سیکرییٹری جنرل رضا ہارون، وائس چیئر مین وسیم آفتاب ممبر نیشنل کونسل آصف حسنین ، سیف یار خان اور دیگرذمہ داران کے ہمراہ کراچی جیم خانہ میں نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (NKATI)کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کی اس موقع پہ چیئر مین نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ، ممبران اور دیگر معززین تاجر برادری موجود تھی،تاجر برادری نے سید مصطفی کمال کی نظامت کے دور کو سراہتے ہوئے انھیں اپنے مسائل پانی کی عدم دستیابی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور بلدیاتی سہولیات کا فقدان سے آگاہ کیا، چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں اورانشاء اللہ جلد کراچی کی بزنس کمیونٹی کے مسائل نہ صرف حل کریں گے بلکہ انھیں ایک بہترین کاروباری ماحول بھی فراہم کریں گے ۔کراچی کی بزنس کمیونٹی پچھلی کئی دہائیوں سے جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اس کا ادراک ہمیں اچھی طرح ہے اسی لئے پاک سر زمین پارٹی کراچی کی ترقی کو پاکستان کی ترقی سے جوڑتی ہے ،کراچی کا معاشی پہیہ چلے گا تو پاکستان ترقی کرے گا ۔ہم کراچی کے صنعتی اور تجارتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے رات دن کوشاں ہیں،چیئر مین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں مدعو کئے جانے پرنارتھ ناظم آباد جیم خانہ کی انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

سندھ کی سیاسی و مذہبی معززشخصیات کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
نڈر اور بے باک قیادت کی سر براہی میں پاکستانی عوام جلد ہی اپنے حقوق حاصل کر لیں گے،وائس چیئر مین پاک سر زمین پارٹی اشفاق منگی
ہمیں مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی پر بھر پور اعتماد کا اظہار۔سیاسی و مذہبی شخصیات

کراچی( ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں وائس چیئر مین اشفاق منگی سے ملاقات کرتے ہوئے قاری ہدایت اللہ مھرانی صدر علماء ونگ پی پی پی ،جئے سندھ تحریک کے رہنما حاجی اشرف مھر،ڈاکٹر الھاپیجو پٹھی صدر پٹھی اتحاد،سابقہ ذونل ممبران سندھ متحدہ قومی موومنٹ علاؤدین جتوئی اور محمد نواز رند نے اپنے وفود کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پہ شمولیت اختیار کرنے والی تمام معزز سیاسی و مذہبی شخصیات نے چیئر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی ، فلاح اور استحکام کے لئے پاک سر زمین پارٹی کی نڈر اور بے باک قیادت کی سر براہی میں پاکستانی عوام جلد ہی اپنے حقوق حاصل کر لیں گے ۔وائس چیئر مین اشفاق منگی نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام معزز شخصیات کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی ۔

مسیحی برادری کے بشپ جان انتھونی ، میتھوڈس چرچ کونسل کے دیگر بشپس اور معززین کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
تمام اکائیوں کو متحد کر کے ہی پاکستان دشمنوں کو دندان شکن جواب دے سکتے ہیں۔ رضا ہارون
پاکستان بھر میں پاک سر زمین پارٹی کے پیغام کو پہنچانے کا عزم کرتے ہیں، بشپ جون انتھونی

کراچی( ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیر یٹ میں مسیحی برادری کے بشپ جون انتھونی نے میتھوڈس چرچ کونسل کے دیگر بشپس اور معززین کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پہ چیئر مین سید مصطفی کمال نے پارٹی کی جانب سے تمام معززین کو خوش آمدید کہا جبکہ سیکریٹری جنرل رضا ہارون ،وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے میتھوڈس چرچ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان سے محبت اور وطن پرستی کے جذبے کو سراہا ، اس موقع پہ بشپ جون انتھونی نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں پاک سر زمین پارٹی کے پیغام کو پہنچانے کے عزم کرتے ہیں،اس موقع پہ بشپ مسیحی برادری کی جانب سے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے نیک مقاصد میں کامیابی کے لیئے دعا بھی کی گئی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون اور وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہا کہ آج پاکستان چاروں جانب سے سازشی عناصر کے مذموم عزائم کی زد میں ہے ،ہم پاکستان میں بسنے والی تمام اکائیوں کو متحد کر کے ہی پاکستان دشمنوں کو دندان شکن جواب دے سکتے ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی 2018کے الیکشن میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، سید مصطفی کمال
رنگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے،چیئر مین پاک سر زمین پارٹی
پاکستان کی معاشی شہ رگ کو تحفظ دینا ہے اور ملک دشمن عناصر سے پاک کرنا ہے۔
پاکستان بھر میں پارٹی دفاتر کھلنے کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے بہت جلد ملک کے دیگر حصوں میں بھی پارٹی کے دفاتر کھلیں گے۔

کراچی ( )چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ کہا کہ جھوٹ فریب اور منافقت پر پارٹی نہیں چل سکتی اور لوگوں کو زبردستی اپنے جھنڈے کے نیچے نہیں جمع کیا جاسکتا ہم اس قوم کی فلاح کا پیکج لے کر آئے ہیں مرنے کے بعد ہمیں اپنے اعمال کا جواب دینا ہے اس لئے ہم جدوجہد کرنے نکلے ہیں، ہمیں اچھائی اور محبت کی تبلیغ کرنی ہے،ہم محبتوں کے سوداگر ہیں نفرتوں کو ختم کرنے آئے ہیں اور مخالفین کو بھی اپنا پیغام محبت پہنچانا ہے، یہ بات انہوں نے مختلف علاقوں سے ملاقات کے لیئے آئے ہوئے وفود سے بات کرتے ہوئے کہی ،مصطفی کمال نے کہا کہ 3 مارچ 2016 کو حق اور سچ کی صدا بلند کی اور2 لوگوں سے اٹھنے والی صدا پر کراچی سے لیکر پورے پاکستان سے لوگوں نے لبیک کہااور آج لاکھوں لوگ وطن پرستی کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہیں ایسی مثال نہیں ملے گی۔ پاک سر زمین پارٹی 2018کے الیکشن میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔انھوں نے کہا کہ مرنے کے بعد ہم سے اور ہمارے مخالفین سے بھی پوچھا جائے گا کہ جب مظلوموں کے ساتھ ظلم و ذیادتی ہورہی تھی، انھیں اندھی کھائی میں دکھیلا جا رہاتھا نسلوں کو جاہل کیا جا رہاتھا توسب کچھ جاننے کے بعد تم نے کیا کیا ،اگر ظالم کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو کم از کم خود کو ظالم سے علیحدہ کیا یا اس کے گناہ میں شریک ہوئے،اس لئے ہم جدوجہد کرنے نکلے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھاناچاہتے ہیں کہ رنگ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے، سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان بھر میں پارٹی دفاتر کھلنے کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے بہت جلد ملک کے دیگر حصوں میں بھی پارٹی کے دفاتر کھلیں گے ،ہمیں امن کا پیغام لوگوں تک پہنچانے،لوگوں میں محبت بانٹنے نفرت ختم کرنے ، برے لوگوں کو صحیح راستے پر لانے کی ضرورت ہے، ہماری نسل کے اندر جو نفرتیں ہیں وہ اگلی آنے والی نسل تک نہ پہنچے اس کے لئے کام کرنا ہے، پاکستان کی معاشی شہ رگ کو تحفظ دینا ہے اور ملک دشمن عناصر سے پاک کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی کہ ساتھ ساتھ کراچی کی روشنیاں اور کھوئی ہوئی رونقیں واپس لانے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

ہنگامی بنیادوں پہ بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور مالی وسائل منتقل کئے جائیں۔انیس احمد ایڈوکیٹ
تعلیمی اداروں کی تباہ حالی حقیقی عوامی نمائندوں تک اختیارات کی منتقلی نہ ہونے کے سبب ہے،سینئر وائس چیئر مین پاک سر زمین پارٹی
منتخب نمائندے اپنے مینڈیٹ اور اپنی آئنی ذمہ داری سے انحراف کر کے تمام تر اختیارات خود تک محدود رکھے ہوئے ہیں۔

کراچی( )سینئر وائس چیئر مین پاک سر زمین پارٹی انیس ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے پاکستان کو ایک حقیقی بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے جس کہ تحت عوام کے مسائل کا حل ہو سکے ،عوام کے منتخب نمائندے اپنے مینڈیٹ اور اپنی آئنی ذمہ داری سے انحراف کر کے تمام تر اختیارات خود تک محدود رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،بلدیااتی نظام ہی صحیح معنوں میں عوام کی مشکلات کے حل کا واحد زریعہ ہے اور یہ عوام کا بنیادی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا ،جو لوگ بلدیاتی نظام کے خلاف ہیں وہ ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسی پہ عمل پیرا ہیں ،کراچی سمیت سندھ بھر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جسے اٹھانے کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں ،آج کے اس جدید دور میں جہاں عوامی نمائندوں کو ہماری نسلوں کے لئے اعلی تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقعوں کی جدو جہد کرنی چاہئے وہ کچرا اٹھا تے ہوئے اپنی نمائشی تصاویر بنوا کر اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں،ہسپتالوں میں غریب عوام مر رہے ہیں لیکن اتنے ٹیکسز اور بھاری بجٹ کے باوجود ہسپتالوں میں دوائیں موجود نہیں،تعلیمی اداروں کی تباہ حالی صرف اور صرف حقیقی عوامی نمائندوں تک اختیارات کی منتقلی نہ ہونے کے سبب ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن یہ سب کا فرض ہے کہ عوام اور ملک کے مفاد میں فلفور ہنگامی بنیادوں پہ بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور مالی وسائل منتقل کئے جائیں اور جمہوریت کی اس نرسری کو پاکستان میںآنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے مضبوط کیا جائے۔

پاک سرزمین پارٹی یوتھ کمیٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریری مقابلہ
جب بھی کسی نے اس کی طرف میلی نگاہ ڈالی ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے، سید مصطفی کمال

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کی یوتھ کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان ہاؤس میں گزشتہ شب یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا، تقریب میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے ہونہار طلباء و طالبات نے حصہ لیا، تقریب میں جج کے فرائض صوفیہ شاہ ( سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ )نے انجام دیئے ،مقررین کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے شہداء کی یاد میں پرجوش تقاریر کی گئیں اور6 ستمبر 1965 کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے عہد کیا کہ ہم تو مٹ جائیں گے ارض وطن کی خاطر ، اے وطن تجھ کو سلامت رہنا ہے قیامت تک، مقررین نے اپنے تقاریر میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دیس کے تم رکھوالے ہو، شجاعت جن کی باندی ہے ،ان ماؤں کے پالے ہو ، جو دیس کا سودا کرتے ہیں ان غداروں کو مٹانے والے ہو، ایک مقرر نے کہا کہ آہ پاکستان کتنا اکیلا ہو چکا ہے ، یہاں کے عوام کی زندگی تماشا بن چکی ہے ، شب شب کی رگوں سے لہوپھوٹ رہا ہو جیسے، کراچی کے معصوم شہریوں کا لہو ارزاں نہیں ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین پاک سر زمین پارٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم دفاع کا دن اس عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وطن کو ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے اور جب بھی کسی نے اس کی طرف میلی نگاہ ڈالی ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے، انہوں نے کہا کہ اس ارض پاک میں وسائل کی کمی نہیں یہ دیس ہمارے آباؤواجداد کی امانت ہے تحریک پاکستان کے شہداء اور 1965سے لے کراے پی ایس (پشاور)کے معصوم شہداء کا لہو ہمیں پکار کے کہہ رہا ہے ،شہید زندہ ہیں تمہیں شعور نہیں، اس لہو کی آبیاری سے وطن میں مہکتی شام آئی ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہے ہم پروں سے نہیں حوصلوں سے اڑاکرتے ہیں ،یہ ملک ہمارا گھر ہے ہمارے ہی ٹیکسوں سے اس گھر کو چلایا جاتا ہے جب ہم اپنے گھر کی دیواروں کو گندا نہیں کرنے دیتے تو پھر ہم ملک کی دیواروں کو کمزور کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے ، ہم شارٹ کٹ نہیں ڈھونڈتے سب کی رائے کا احترام کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہے جس کا مقصد پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عام آدمی تک اس کے بنیادی حقوق پہنچانا ہے ۔

Kamal enters Malir, Jauhar as public contact campaign widens

KARACHI: Pak Sarzameen Party (PSP) leader Syed Mustafa Kamal on Monday arrived in Karachi’s Malir town and urged his supporters and people of locality to educate themselves and support right people, ARY News reported.

In a speech apparently directed at increasing tolerance among political workers, Kamal ordered his party workers not to misbehave with rival party men be it MQM, PSP or PTI workers.

“I have chosen this Pakistan flag for my party as it’s the flag of all Pakistanis and I don’t want you to fight with any Pakistani, no matter how he or she is different from you,” said the former Karachi mayor.

Kamal’s public contact campaign started last month from Korangi, a MQM stronghold.

Kamal, who announced the formation of his party after a press conference against Altaf Hussain back in March , went out to meet people on Korangi streets, addressed them and promised to solve all their issues if they choose his party to serve them.

KARACHI: PSP chief Mustafa Kamal said on Monday that two generations had been wasted on Muttahida Quami Movement and it was now time for the people to fight for their rights. 

“When will our going ‘missing’ and arrests stop?” he asked.

Mustafa Kamal said that it was his party which had saved the youth from destruction and put them on the right track. Addressing a crowd of supporters, Kamal said that when extortion money, animal hides, votes, money, donations, Zakat and lives were asked of supporters, they gave it without asking in return what benefit would be granted to them.

“For thirty years we have been pleading for medicines, water, peace and employment,” he said. “Our mothers did not produce sons to be buried in graveyards,” he said.

He further said that those who were joining his ranks were leaving their positions and titles.

Kamal takes ‘peace initiative’ to Karachi’s Orangi Town

KARACHI: Flanked by supporters and other party leaders, Pak Sarzameen Party (PSP) leader Mustafa Kamal on Wednesday took his party’s public campaign to Karachi’s Orangi town area and urged the people to follow him to secure their rights, ARY News reported.

The campaign, which started on Monday from Korangi, saw Kamal ask people of Karachi to live peacefully, buy books and educate themselves in order to overcome their problems.

“You were told to sell VCR (video cassette recorders) and buy guns but I say buy books, books and education are our identity,” Kamal told the public in veiled jab at rival MQM chief Altaf Hussain.