کراچی نے تاریخ ساز جشن آزادی منا کر الطاف حسین کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا

الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستانی پرچم نظر آتش کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسکے حواریوں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کے پاکستان کیخلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے

میں پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ سے کہتا ہوں کہ جس طرح سے بلوچستان کے لوگوں کو معاف کیا گیا ہے ایسا ہی پیکج کراچی والوں کو بھی دیا جائے، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان برائے فروخت ہے۔ مصطفی کمال

کراچی کے لوگوں کو عظیم الشان جشن ازادی منانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مصطفی کمال

70 سالوں میں اس طرح کا جشن ازادی کبھی کراچی میں نہیں منایا۔ گیا،مصطفی کمال

الطاف حسین کو انکے بہن بھائی پاگل خانے میں داخل کروادیں ورنہ یہ انکو مروادے گا

پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ میں پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ سے کہتا ہوں کہ جس طرح سے بلوچستان کے لوگوں کو معاف کیا گیا ہے ایسا ہی پیکج کراچی والوں کو بھی دیا جائے ،ایم کیو ایم پاکستان برائے فروخت ہے اور ضمیر فروشوں کا مسکن ہے جو بھی ان کو پیسے دے گا یہ ان کیلیئے کام کریں گے چاہئے نون لیگ ہو یہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین پھر سے مضبوط ہوئے ہے ایم کیو ایم پاکستان سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے ان کا میئر پیسے پہنچا رہا ہے بانی ایم کیو ایم کو۔مجھے آج پاکستان کے لوگوں سے دل کی بات کرنی ہے جس طرح سے اس دفعہ پاکستان کے لوگوں نے بلخصوص کراچی کے لوگوں نے جشن ازادی منائی ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،70 سالوں میں اس طرح کا جشن ازادی کبھی کراچی میں نہیں منایا گیا،13 اگست کو ہماری ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کر ملک دشمنوں کے فلسفہ کونستُ نابود کردیا ہم ریلی کے روٹ میں لاکھوں لوگوں کے درمیان سے گزرے، سب نے ہمارا استقبال کیا ان خیالات اظہار انہوں نے پاکستان ہاوئس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔