ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی عزیز آباد میں دہشت گردی کے حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار. سید مصطفٰی کمال

گزشتہ چند ماہ میں تواتر کے ساتھ وارداتوں میں پولیس کے جوانوں سمیت عام شہریوں بالخصوص سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے

عوام میں ان واقعات کی وجہ سے ڈر اور بیچینی پائی جاتی ہے

قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں

دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کا سدباب کر کے عوام میں جان و مال کے تحفظ کو اجاگر کریں

شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا

(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے ڈی ایس پی حنیف اور اہلکار کی عزیز آباد میں دہشت گردی کے حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں تواتر کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ہمارے پولیس کے جوانوں سمیت عام شہریوں بالخصوص سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ان واقعات کی وجہ سے ڈر اور بیچینی پائی جاتی ہے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں، دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کا سدباب کر کے عوام میں جان و مال کے تحفظ کو اجاگر کریں تاکہ کراچی کی رونقیں بحال ہوں. انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.